دلتوں نے کی ’گؤرکشوں‘سے تحفظ کا مطالبہ کیا
لکھنؤ، 2 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دارالحکومت لکھنؤ میں’’گؤرکشکوں‘‘کی طرف سے مردہ گائے کا چمڑا نکال کر زندگی بسر کرنے والی دلت کمیونٹی کے کچھ لوگوں کی گؤکشی کے شک میں پیٹے جانے کے بعد اس طبقے نے سیکورٹی کامطالبہ کیاہے۔دارالحکومت میں اندرانگر علاقے کے تکروہی علاقے میں28جولائی کو مبینہ گؤرکشوں نے مری گایوں کا چمڑا نکالنے والے کمیونٹی کے کچھ لوگوں کی پٹائی کر دی تھی جس کے بعد اس کمیونٹی کے لوگوں نے اس کام کے ٹھیکیداروں سے اس کیس کو شہر کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کے نوٹس میں لانے کی اپیل کی ہے اور سیکورٹی کی مناسب انتظام نہیں ہو جانے تک کام بند کر دیا ہے۔بالائی شہر کمشنراونیش سکسینہ نے بتایاکہ سارا معاملہ ہمارے علم میں ہے اور ہم نے اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف پولس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔سکسینہ نے کہا کہ لکھنؤ شہر کارپوریشن نے پولیس اور ضلع انتظامیہ سے مری گایوں کا چمڑا نکالنے کے پیشے میں مصروف لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مویشیوں کی لاشوں کوہٹانے کا کام بری طرح متاثر نہ ہونے پائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوری اقدامات کے طور پر اس کام میں مصروف لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ان کے اوپر گوکشی کا شک کی گنجائش نہ رہے۔اس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ جب تک ان کو شناختی کارڈنہیں مل جاتا، وہ مری ہوئی گائے کوہاتھ تک نہیں لگائیں گے کیونکہ چمڑا نکالنے کے بعد جب وہ لاش کو لے جاتے ہیں اور اکثر ان پر گؤکشی کاشک ظاہرکیاجاتاہے۔